امریکہ و اسرائیل بحرینی و سعودی حکام کے دوست و سرپرست ہیں

کرج کے امام جمعہ نےنماز جمعہ کےخطبوں میں کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل بحرینی و سعودی حکام کے دوست و سرپرست ہیں اور وہ بحرینی حکام کے ہولناک اور وحشیانہ جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق کرج کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محسن کازرونی  نےنماز جمعہ کےخطبوں میں کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل بحرینی اور سعودی حکام کے دوست و سرپرست ہیں اور وہ بحرینی حکام کے ہولناک اور وحشیانہ جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب ڈکٹیٹروں کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ وابستگی عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکل ہے انھوں نے کہا کہ لیبیا ، یمن ، بحرین اور سعودی عرب کے حکام امریکہ اور اسرائیل کو خوشحال کرنے اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لئے مسلمانوں کا بے دردی کے ساتھ خون بہا رہے ہیں انھوں نے کہا بحرین کے حمد بن عیسی آل خلیفہ کے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ آشکارا روابط ہیں اور بحرین کا امریکہ میں یہودی صہیونی سفیر ہے انھوں نے کہا کہ سعودی حکام امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے علاقہ میں مسلمانوں کی ذلت اور تحقیر کا باعث بنے ہوئے ہیں جناب کازرونی نے کہا کہ سعودی اور بحرینی حکام نے قرآن مجید کو جلا کر امریکی پادری ٹیری جونز کا بھر پور ساتھ دیا ہے بحرینی حکام نے مسجدوں کو شہید کرکے اپنے کفر و ضلالت کا بھر پور ثبوت فراہم کیا ہے انھوں نے کہا کہ علاقہ کے مسلمان اب امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں کو اچھی طرح پہچان گئے ہیں اور ان کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے اپنی جانوں کی قرباری پیش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت کی شکست اور بحرینی عوام کی کامیابی یقینی ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ ظالم ہمیشہ رسوا ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور آل سعود کا حشر بھی صدام، حسنی مبارک اور بن علی جیسا ہوگا اور امریکہ ان کو ہرگز نہیں بچا سکے گا۔

News Code 1300397

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =