ہندوستان امریکی جنگی جہاز نہیں خریدےگا

ہندوستان نے امریکہ کو مطلع کردیا ہے کہ ہندوستان نے جن کمپنیوں کے جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں امریکی کمپنیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ امریکہ دس ارب ڈالر کے اس سودے کے بارے میں بہت پر امید تھا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستان نے امریکہ کو مطلع کردیا ہے کہ ہندوستان نے جن کمپنیوں کے جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں امریکی کمپنیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ امریکہ دس ارب ڈالر کے اس سودے کے بارے میں بہت پر امید تھا۔امریکہ کی طرف سے بوئنگ ایف اے 18 سپر ہارنٹ اور لاک ہیڈ مارٹن کے ایف 16 جنگی طیارے کی پیشکش کی گئی تھی۔ دونوں امریکی کمپنیوں کو دفاعی سودے کی دوڑ سے باہر کیے جانے پر امریکہ نے مایو سی ظاہر کی ہے۔ ہندوستانی وزارت دفاع نے امریکی سفارتخانے کو دونوں امریکی کمپنیوں کے جہاز نہ منتخب کرنے کے بارے میں اطلاع بدھ کو دی تھی۔ ہندوستان میں امریکی سفیر ٹموتھی رومربعض ذرائ‏ کے مطابق اسی وجہ سے استعفی بھی دیدیا تھاہندوستان فرانس کے رافیل جیٹ خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے.اس سودے کے سلسلے میں امریکہ کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

News Code 1300371

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =