امریکہ میں شدید طوفان اور سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک

امریکی حکام کےمطابق امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں بدترین طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو سےزائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام مطابق امریکہکی جنوب مشرقی ریاستوں میں بدترین طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سوسے زائد ہوگئی ہے۔امریکی صدر نے اس جانی نقصان کو بھیانک قرار دیتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔ریاست الباما اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے اور وہاں اب تک ایک سو پچانوے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے چھتیس ٹسکالوسا نامی شہر میں ایک بگولے کی زد میں آ کر مارے گئے۔الباما کے علاوہ جارجیا میں تیرہ، ٹینیسی اور میسیسپی میں تینتیس تینتیس، ورجینیا میں آٹھ اور کینٹکی میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ ہلاکتوں کے علاوہ ان ریاستوں میں وسیع پیمانے پر تباہی بھی ہوئی ہے۔

News Code 1300370

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =