پاکستان نے حتف 8  میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

پاکستان نے جوہری ہتھیار لے جانے والے حتف 8 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کےکے شعبہتعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نےجمعہ کو بیلسٹک میزائل حتف آٹھ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق یہ میزائل تین سو پچاس کلومیڑ تک جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ حتف آٹھ میزائل ہدف کو صحیح نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

News Code 1300368

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =