مصراتہ میں انقلابیوں اور قذافی کی حامی فوج کے درمیان ۂڑائی میں 9 افراد ہلاک

لیبیا میں نیٹوطیاروں کے حملے جاری ہیں۔مصراتہ میں لیبیا کے ڈکٹیٹر کے حامی فوجیوں اور انقلابیوں کے درمیان تازہ لڑائی میں نوافرادہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں نیٹوطیاروں کے حملے جاری ہیں۔مصراتہ میں لیبیا کے ڈکٹیٹر کے حامی فوجیوں اور انقلابیوں کے  درمیان تازہ لڑائی میں نوافرادہلاک ہوگئےہیں۔ لیبیا کی فوج نے مصراتہ کادوماہ سے محاصرہ کررکھا ہے۔گذشتہ روز قذافی کی حامی فوج نے شہرپرشدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں نو افرادہلاک ہوگئے،جبکہ فوج نے تیونس کے سرحدی علاقے میں ایک چوکی پربھی قبضہ کرلیا ہے ۔دن بھرجاری رہنے والی جھڑپوں کے دوران حکومت مخالفین نے قذافی کی حامی  فوج کی جانب سے بندرگاہ پرقبضے کی کوشش ناکام بنادی۔ ادھرنیٹوطیاروں نے رات گئے طرابلس اورمصراتہ کے نواح میں بمباری کی ہےجس میںکسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

News Code 1300354

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =