شمالی وزیرستان میں دو شدت پسند گروہوں کے درمیان تصادم میں 7 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دوگروپوں میں تصادم کے دوران 7 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دوگروپوں میں تصادم کے دوران 7 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب آج صبح دو شدت پسندگروپوں میں تصادم ہوا ۔ لڑائی میں بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں سات شدت پسندمارے گئے جن میں سے دوکا تعلق درہ آدم خیل سے بتایا جاتاہے ۔ واقعے کے بعد شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

News Code 1300349

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =