ہندوستان میں امریکی سفیر مستعفی ہوگئے ہیں

ذرائع کے مطابق اختلافات کی وجہ سے ہندوستان میں امریکہ کے سفیر ٹموتھی رومر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے. اور یہ بیان امریکی ویب سائٹ پر شائع کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں امریکہ کے سفیر ٹموتھی رومر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے. اور یہ بیان امریکی ویب سائٹ پر شائع کیا گيا ہے۔ ٹموتھی رومر گزشتہ دو برسوں سے ہندوستان میں امریکہ کے سفیر کی حیثیت سے کام کرتے آئے ہیں اور میڈیا میں اکثر ہندوستان اور امریکیتعلقات پر بات کرتے رہے ہیں۔ ان کے استعفیٰ پر ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں مختلف طرح کی قیاس آرائیاں بھی ہورہی ہیں۔ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں آج اس طرح کی خبریں آئی ہیں کہ ہندوستان نے جنگی جہاز خریدنے کے لیے مختلف ممالک سے سودے کے کانٹریکٹ کی جو تجویز رکھی تھی اس میں سے امریکہ کو یہ بتا دیا گیا ہے کہ ہندوستان اس کے جہاز نہیں خریدےگا۔ذرائع کے مطابق انہیں اختلافات کے سبب ٹموتھی رومر مستعفی ہو رہے ہیں.

News Code 1299980

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =