ہندوستان میں پائلٹوں کی ہڑتال سے مسافر پریشان

ہندوستان کی سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے تقریبا آٹھ سو پائلٹوں کی ہڑتال سے کئی ہزار مسافرپریشان ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانکی سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے تقریبا آٹھ سو پائلٹوں کی ہڑتال جمعرات کو بھی جاری ہے جس سے ہزاروں مسافروں کیے لیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ہڑتال کا سلسلہ منگل کی نصف شب سے شروع ہوا تھا۔ گزشتہ روز اس کا اثر قدرے کم تھا لیکن جمعرات کے روز بہت سی پروازیں یا تو منسوخ کر دی گئی ہیں یا پھر ان میں تاخیر ہورہی ہے۔اندرون ملکپروازوں کے پائلٹس غیر ملکی پروازوں کے پائلٹوں کے برابر تنخواہوں اور سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ہڑتال کی وجہ سے ایئر انڈیا کیممبئی، دلی، لیہ، کھٹمنڈو اور بینکا ک کے درمیان کی تقریبا دو درجن سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ہڑتال سے مسا‌فروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1299973

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =