قطر، ایران اور مصر کے باہمی روابط کی حمایت کرتا ہے

قطر کے وزیر اعظم نے ایران اور مصر کے باہمی روابط کو مفید اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر، ایران اور مصر کےدرمیان باہمی روابط برقرار کرنےکی حمایت کرتا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے البشیر سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر اعظم حمد بن جاسم آل ثانی  نے ایران اور مصر کے باہمی روابط کو مفید  اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر، ایران اور مصر کےدرمیان باہمی روابط برقرار کرنےکی حمایت کرتا ہے. قطر کے وزیر اعظم نے مصر کے وزیر اعظم عصام شرف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر ، ایران اور مصر کے سفارتی تعلقات بر قرار کرنے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ مصری وزیر اعظم نے کہا کہ مصر اور ایران کے سفارتی تعلقات خطے کے لئے اہم ثابت ہونگے اور مصر بھی تمام عرب ممالک کی طرح ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ مصری وزیر اعظم کل قطر پہنچے ہیں اور وہ آج قطر کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1299944

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =