سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف  امریکی سازشی قرارداد ناکام

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسلمیں روس اور چین نے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام کے خلاف پیش کی جانی والی مذمتی قرارداد کو رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسلمیں روس اور چین نے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام کے خلاف پیش کی جانی والی مذمتی قرارداد کو رد کردیا ہے۔کونسل کے اجلاس میں روس اور چین  نے کہا ہے کہ شام میں مظاہرین کے خلاف حکومت کی کارروائی سے خطے میں امن کو کوئی خطرہ نہیں ہے اس لیے اس سلسلے میں بین الاقوامی کارروائی کی کوئی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ شام کے سرحدی شہر درعا میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب مشترکہ طور پر گڑ بڑی پھیلا نے کی کوشش کررہے تھے شامی حکومت نے اس سلسلے میں کئی سعودی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ٹی وی پر بھی دکھایا ہے جنھوں نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب ، اسرائيل اور امریکہ ملکر شام میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ شامی حکومت نے اب تک امریکہ، اسراغيل اور سعودی عرب کی معاندانہ کوششوں  ناکام بنادیا ہے۔ شام واحد عرب ملک ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہے جبکہ سعودی عرب خطے میں امریکہ کے تسلط کو برقرار رکھنے کی کوشش  کررہا ہے۔

News Code 1299918

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =