ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں چار ہندوستانی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ایک فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی  ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ہندوستانیوزارتِ دفاع کے ایک ترجمان کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح ضلع اننت ناگ میں نیم فوجی دستوں کے ایک کیمپ میں پیش آیا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک جونیئر افسر بھی شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ آیا گولی چلانے والا فوجی ذہنی دباؤ کا شکار تھا یا نہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق گولی چلانے والے فوجی کی اپنے ساتھیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

کشمیر میں اس قسم کے واقعات ماضی میں بھی پیش آ چکے ہیں اور سنہ 2001 کے بعد سے اب تک ایسے واقعات میں ہونے والی ستّر سے زائد ہلاکتوں کی وجہ ذہنی دباؤ کو ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔

اس علاقے میں تعینات فوجی لمبے عرصے تک چھٹی سے محروم رہتے ہیں اور انہیں علیحدگی پسندوں کے خلاف مسلسل آپریشن میں مصروف رہنا پڑتا ہے۔

News Code 1299908

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =