کراچی میں پاکستانی بحریہ کی بس پر ایک اور حملے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی میں پاکستانی بحریہ کی ایک بس پر ہونے والے بم حملے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں پاکستانی بحریہ کی بسوں پر یہ تیسرا حملہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں پاکستانی بحریہ کی ایک بس پر ہونے والے بم حملے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں پاکستانی بحریہ کی بسوں پر یہ تیسرا حملہ ہوا ہے۔دھماکہ آج صبح سوا آٹھ اور ساڑھ بجے کے درمیان شہر کی مصروف سڑک شاہراہِ فیصل پر کارساز کے علاقے میں ہوا اور پی این ایس مہران کی بس اس حملے کا شکار ہوئی۔ پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق بس میں گیارہ افراد سوار تھے ۔ ہلاک ہونے والوں میں محمد یامین، امتیاز احمد، مرزا رمضان بیگ اور اور صابر مروت شامل ہیں۔ ان کے مطابق دھماکے میں پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ تین دن میں کراچی میں پاکستانی بحریہ کی بسوں پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل منگل کو پہلے ڈیفنس فیز ٹو اور پھر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مہاجر کالونی میں نیوی کی دو بسیں سڑک کے کنارے نصب بموں کا نشانہ بنی تھیں۔ ان حملوں میں ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت پاکستانی بحریہ کے چار اہلکار ہلاک اور چھپن زخمی ہوگئے تھے

News Code 1299906

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =