ایران کاحماس اور فتح کےدرمیان اتفاق پرخیرمقدم / امریکہ کی برہمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے درمیان قومی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے فلسطینیوں کے اتحاد پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی  نے فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے درمیان قومی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے فلسطینیوں کے اتحاد پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی تنظیموں کا اتحاد اور اتفاق ایک ضروری امر ہے  اور امریکہ اور اسرائیل نے فلسطینیوں کے درمیان ہمیشہ اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں کے درمیان اتفاق علاقہ میں عوامی اسلامی بیداری کا نتیجہ ہے اور اس سلسلے میں مصری حکام نے بھی اہم کوششیں کی ہیں اور ایران مصری حکام کی ان کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہے انھوں نے کہا کہ رفح سرحد کھلنے سے غزہ  میں فلسطینیوں کی بہت سی مشکلات حل ہوجائیں گی۔ ادھر امریکہ اور اسرائیل نے حماس اور فتح کے درمیان اتفاق پر شددی برہمی کا اظہار رکتے ہوئے حماس کو دہشت گرد تنظیم قراردیا ہے۔

News Code 1299868

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =