کابل ایئرپورٹ پرنیٹو کے 6 فوجی ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر افغانستان کی فضائیہ کے ایک افسر نے تلخ کلامی کے بعد نیٹو کے 6فوجیوں پر فائرنگ کرکے ہلاک ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر افغانستان کی فضائیہ کے ایک افسر نے تلخ کلامی کے بعد نیٹو کے 6فوجیوں پر فائرنگ کرکے ہلاک ہلاک کردیا ہے۔افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پائلٹ بھی مارا گیا ہے۔ یہ واقعہ آپس میں اشتعال انگیز بحث کے بعد پیش آیا ہے۔

نیٹیو فوج  کے ترجمان میجر ٹم جیمز نے بھی اس واقعہکی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا '' ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس واقعہمیں تھوڑا فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق کہاں سے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا گیا ہے کیونکہ پہلے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی جانی ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایئر پورٹ میں اس جگہ پیش آیا ہے جسے افغان فضائیہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔

بیان کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا گیارہ بجے ہوا ہے۔ لیکن اس بارے میں وزارت نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تھا۔

News Code 1299375

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =