شام میں امریکہ،اسرائیل اور سعودی عرب کی مشترکہ سازش کا انکشاف/ تصاویر

عرب ممالک میں شام ایسا ملک ہے جو اسلامی مقاومت کا حامی اور امریکہ اسرائيل کا مخالف ہے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب نےعرب ممالک میں جاری عوامی انقلاب کا رخ شام کی طرف موڑنے کی بھر پور کوشش کی اور شام کے سرحدی شہر درعا میں اس کوشش کا آغاز کیا لیکن شامی عوام نے امریکہ اور سعودی عرب کی اس کوشش کو ناکام بنادیا ہے شامی حکومت نےدرعا سے کئي سعودی اور غیر ملکی دہشت گردوں کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کے ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  درعا میں دہشت گردوں کی مرکزی کمان کرنے والے دہشت گرد گروہ نے  ٹی وی پراعتراف کیا ہے کہ اس گروہ  نے  امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ منصوبے کو شام میں عملی جامہ پہنانے کے لئے درعا میں تشدد کا آغاز کیا شام کے ٹی وی کے مطابق ایک دہشت گرد گروہ جو عوام پر اندھا دھند فائرنگ کررہا تھا اسے جبلہ شہر میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عرب ممالک میں شام ایسا ملک ہے جو اسلامی مقاومت کا حامی اور امریکہ و اسرائيل کا مخالف ہے  امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب  نےعرب ممالک میں جاری عوامی انقلاب کا رخ شام کی طرف موڑنے کی بھر پور کوشش کی اور شام کے سرحدی شہر درعا میں اس کوشش کا آغاز کیا اور مغربی میڈيا اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا لیکن شامی عوام نے امریکہ اور سعودی عرب کی اس کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

ضبط شدہ ہتھیار

دہشت گردوں کی مرکزی ٹیم

شامی حکومت نےدرعا سے کئي دہشت گردوں کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ شام کے  شہر درعا میں تشدد کے واقعات کو امریکہ اور بعض امریکہ نواز عرب ممالک بڑھا چڑھا کر بیان  کررہے ہیں۔

دہشت گردوں نے شامی فوج کے کرنل عبد خضر التلاوی اور اس کے معصوم بچوں کو بہیمانہ طور پر شہید کردیا

News Code 1298896

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =