روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیاہے

ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بیلسٹک میزائل سنیوا کا تجربہ قطب منجمد شمالی کے بیرنتس سمندرمیں یکترینگ برگ نیو کلیئر پاور سب میرین سے کیا گیا اور اس نے ساحلی علاقے جزیرہ کمچاتکا میں کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔بیان کے مطابق زیر آب میزائل تجربے کا مقصد میزائل اسٹریٹیجک ایٹمی قوتوں کو آزمانا تھا۔بیان میں میزائل کی قسم کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے ۔روس نے سنیوا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات دوہزارسات سے شروع کیے ۔یہ میزائل گیارہ ہزارکلومیٹرسے زائد فاصلے تک اپنے ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

News Code 1298881

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =