لیبیا کے خونخوار صدر کرنل قذافی کے حملوں میں 47 افراد ہلاک

لیبیا کے ڈکٹیٹر اور خواخوار صدر کرنل معمرقذافی کی حامی فوجوں کے حملے میں 47 لیبیائی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر اور خواخوار صدر کرنل معمرقذافی کی حامی فوجوں کے حملے میں 47 لیبیائی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔لیبیاکے شہر نالوت کے نزدیکی قصبے کاباؤ میں سرکاری فوج اورحکومت مخالفین میں دن بھرجھڑپیں جاری رہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق لڑائی میں 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں قذافی کی حامی فوجیں بڑی بے رحمی کے ساتھ انقلابیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ نیٹو کی بمباری میں بھی عام شہری ہلاک ہورہے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادی لیبیا ، یمن اور بحرین میں متضاد اور منافقانہ پالیسی پر عمل کررہےہیںامریکہ یمن اور بحرین کے ڈکٹیٹروں کی کھلے عام حمایت کررہا ہے جبکہ لیبیا میں تیل پر قبضہ کرنے کے لئے عام شہریوں کو ہلاک کررہا ہے ادھر خطے میں سعودی عرب امریکی پالیسیوں کو کامیاب بنانے اور عرب ڈکٹیٹروں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے یمنی عوام نے سعودی عرب کی سربراہی میں ہونے والی ثالثی کی تجویز کو سازش قراردیکر مسترد کردیا ہے۔

News Code 1298878

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =