کویت کے وزیر خارجہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف کویتی وزير خارجہ کے بے بنیاد الزامات کو غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ایران کے خلاف کویتی وزير خارجہ کے بے بنیاد الزامات کو غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک قراردیا ہے۔ کویت کے وزیر خارجہ نے العربیہ کے ساتھ گفتگو میں ایران پر جاسوسی اور دیگر ممالک میں مداخلت کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کویتی وزير خارجہ کے بےبنیاد الزامات علاقہ کے لئے مفید نہیں  بلکہ اس سے غیر علاقائی طاقتوں کو فائدہ پہنچے انھوں نے کہا کہ علاقائی حکام کو جلدبازی پر مبنی بیانات دینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

News Code 1298415

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =