کراچی میں بحریہ کی دو بسوں پر حملے میں 4 افراد ہلاک 56 زخمی

پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے ڈیفنس اور بلدیہ ٹاؤن میں پاکستانی بحریہ کی بسوں پر بموں سے حملوں کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر سمیت4 افراد ہلاک جبکہ 56 زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے ڈیفنس اور بلدیہ ٹاؤن میں پاکستانی بحریہ کی بسوں پر بموں سے حملوں کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر سمیت4 افراد ہلاک جبکہ 56 زخمی ہوگئےہیں۔ صبح سات بجکربیس منٹ پر آفس کیلئے نکلنے والے پاکستانی بحریہ کے اہلکاروں کی بس کو ڈیفنس فیز2اور بلدیہ ٹاؤن میں نشانہ بنایا گیا۔ ڈیفنس میں ہونیوالے دھماکے میں بحریہ کی لیڈی ڈاکٹر سمیت2 افراد ہلاک جبکہ37 افراد زخمی ہوئے۔دھماکے سے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔بلدیہ ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکے میں2 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ19سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکوں کے زخمیوں اور لاشوں کو ڈیفنس میں واقع پی این ایس شفا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکا کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ نیوی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بلدیہ ٹاؤن میں جائے وقوعہ کے قریب سے ایک دس کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

News Code 1298396

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =