روس نے توپولف 204 ایس ایم طیارے ایران کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے

روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران کو توپولف 204 ایس ایم طیارے فرروخت کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی خبررساں ایجنسی بزنس کنسالٹینگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران کو توپولف 204 ایس ایم طیارے  فروخت کرےگا۔ روسی کمپنی ریڈ وینگس نے کہا ہے کہ ایران ان جہازں کا ایک اہم خریدار ہے کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈر تولیا کوف نے  نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ توپولف 204 ایس ایم کے خریداروں میں ایرانی بھی شامل ہیں اور ایران کو 15 سے 20 جہازوں کو فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

News Code 1298389

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =