کراچی میں دو بسوں پر حملے میں 3 افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی

پاکستان کے شہرکراچی میں حساس اداروں کی دو بسوں پر یکے بعد دیگرے دو مختلف مقامات پر حملے ہوئے ہیں۔جس کی نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں حساس اداروں کی دو بسوں پر یکے بعد دیگرے دو مختلف مقامات پر حملے ہوئے ہیں۔جس کی نتیجے میں 3 افراد ہلاک  جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئےہیں۔ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں نیول کالونی سے آنے والی حساس ادارے کی بس میں دھما کہ ہوا ۔ جس کے نتیجے میں ا3 افرادہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔جبکہ اس دھماکے سے چند لمحے قبل ڈیفنس فیز ٹو میں نامعلوم حملہ آور نے موٹر سائیکل نیوی کی بس سے ٹکرا دی ،جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہہوا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ طالبان اور القاعدہ کے ساتھ ملکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

News Code 1297989

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =