مصراتہ میں قذافی کے حامی فوجیوں کے حملے میں 30 افراد ہلاک

لیبیاکے شہر مصراتہ کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے قذافی کی حامی فوج نے انقلابیوں کے ٹھکانوں پر شدید گولا باری کی ہے جس کے نتیجہ میں 30 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیاکے شہر مصراتہ کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے قذافی کی حامی فوج نے انقلابیوں کے ٹھکانوں پر شدید گولا باری کی ہے جس کے نتیجہ میں 30 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مصراتہ کے رہائشی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔بارہ گھنٹوں کے دوران راکٹ حملوں میں تیس افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوگئےہیں ذرائع کے مطابق کرنل قذافی اور نیٹو اتحادی عوام کا قتل عام کررہے ہیں ۔

News Code 1297943

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =