آل سعود لفظ انقلاب سےخوفزدہ ہیں// سعودی حقیقی اسلام کی ترویج نہیں کرتے

ایک عرب اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ عربی ممالک میں جاری عوامی انقلاب سے سعودی عرب میں امریکہ نواز آل سعود خاندان سخت خوفزدہ ہے اور حتی لفظ انقلاب سے بھی ہرساں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عربی ممالک میں جاری عوامی انقلاب سے سعودی عرب میں امریکہ نواز آل سعود خاندان سخت خوفزدہ ہے اور وہ حتی لفظ انقلاب سے بھی ہرساں ہے اخبار کے مطابق سعودی عرب عوامی انقلاب سے اس لئے خائف ہے کہ اس نے آخری وقت تک عوام مخالف عرب ڈکٹیٹروں کو بچانے کی تلاش و کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوگیا اور اب وہ اس بات سے خائف ہے کہ کہیں عرب ممالک میں جاری عوامی انقلاب کے سیلاب میں آل سعود خاندان نابود نہ ہوجائے ، اخبـار کے مطابق سعودی بھی امریکہ کی طرح عرب ممالک میں جاری عوامی انقلاب سےغافلگیر ہوگئےہیں اور آل سعود پر زبردست خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔

اخبار کے مطابق سعودیوں نے عوامی انقلاب  اور عوامی طاقت کو اچھی طرح درک نہیں کیا ہے اور وہ اب بھی امریکہ کی تقلید کررہے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دیکر آل سعود نے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے جس کا انھیں عرب عوام کے سامنے جواب دینا پڑےگا، اخبار کے مطابق بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت سے آل سعود خانادن کے ہولناک جرائم کی فائل مزید سنگین ہوگئی ہے۔

News Code 1297491

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =