کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیاہے۔پاکستانپولیس کے مطابق شہر کے مصروف ترین کاروباری علاقے کھارادر کے کاغذی بازار میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک  شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ماڑی پور روڈ پر مسلح افراد نے ایک شخص  کوہلاک کردیا۔ لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں خلد آباد پولیس چوکی کے قریب سے35 سالہ شخص کی بوری بند لاش ملی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیاعزیز آباد کے علاقے گلشن شمیم میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخصاسپتال میں انتقال کرگیا ہے۔

News Code 1297389

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =