ایرانی وزیر خارجہ کی ترکمنستان کے صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکمنستان کے صدر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ترکمنستان کے صدر قربانقلی بردی محمد اف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ ملاقات عشق آباد میں صدارتی محل میں ہوئی  اس گفتگو میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر زوردیا گیا  اس ملاقات میں حمل و نقل اور ٹرانزیٹ کے سلسلے میں  ایران ، ترکمنستان، عمان ، قطر اور آوبکستان کا پانچ فریقی اجلاس بلانے پر غور کیا گیا تاکہ مذکورہ ممالک کے درمیان اشیاء کے حمل و نقل کے مسئلہ کو آسان اور بہتر بنایاجاسکے ۔

News Code 1297134

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =