مصری فرعون حسنی مبارک کو قاہرہ کی جیل میں منتقل کیا جائے گا

مصر کے سرکاری وکیل نے مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کی جسمانی حالت بہتر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسنی مبارک کو قاہرہ کی جیل کے اسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سرکاری وکیل عبد المجید محمود نے مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کی جسمانی حالت بہتر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسنی مبارک کو قاہرہ کی جیل کے اسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ ماہر ڈاکٹروں نے حسنی مبارک کی جسمانی حالت کو بہتر قراردیا ہے اور وزیر داخلہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو قاہرہ کی جیل کے اسپتال میں منتقل کرے واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو 15 دن کے لئےحراست میں لیا گیا ہے اور حراست کی مدت میں مزید 15 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

News Code 1297108

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =