عالم اسلام کو دشمن کی تفرقہ انگیز سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دشمن کی طرف سے شیعہ ، سنی اور عرب و عجم میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کو دشمن کی فتنہ انگیز سازشوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی علماء کونسل کے سربراہ عمر شہاب نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر تاکید کی اس ملاقات میں  ایرانی وزیر خارجہ نے دشمن کی طرف سے شیعہ ، سنی اور عرب و عجم میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کو دشمن کی فتنہ انگیز سازشوں کے بارے میں  آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔ انڈونیشیا کی علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ایران اور انڈونیشیا کے باہمی روابط برادرانہ اور دوستانہ بنیادوں پر استوار ہیں۔

News Code 1296557

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =