کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ سے3 افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں3 افراد ہلاک جبکہ2 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں3 افراد ہلاک جبکہ2 افراد زخمی ہوگئےہیں۔پولیس کے مطابق منگھوپیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایکشخص زخمی ہوگیا جو اسپتال میں داروان علاج ہلاک ہوگیا۔ سعید آباد کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ نارتھ کراچی سیکٹر 3 میں گھر کے قریب بیٹھے ایک شخص پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ اورنگی ٹاؤں میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں مزاحمت کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز بھی شہر میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1296554

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =