آل خلیفہ ،بحرین میں ایران کی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کرے

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے بحرین میں ایران کی مداخلت کے بحرینی وزیر خارجہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہےکہ آل خلیفہ کو چاہیے کہ وہ بحرین میں ایران کی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے بحرین میں ایران کی مداخلت کے بحرینی وزیر خارجہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہےکہ آل خلیفہ کو چاہیے کہ وہ بحرین میں ایران کی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کرے۔

انھوں نے کہا کہ بحرینی حکام اپنے جرائم کو چھپانے اور رائے عامہ کو منحرف  کرنےکے لئے ایران پر بے بنیاد الزآم عائد کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ علاقائي قوموں نے انقلاب اسلامی ایران کو اپنے لئے عملی نمونہ قراردیا ہے کیونکہ انقلاب اسلامی ایران نے سب سے پہلے امریکہ نواز شاہ کا خآتمہ کرکے ایرانی قوم کو ایک ظالم ڈکٹیٹر سے نجات دلائی تھی اور علاقائی قومیں اب امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے میدان میں نکل آئی ہیں انھوں نے کہا کہ اگر بحرین سچ کہتا ہے تو اسے ایرانی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرنے چاہییں انھوں نےکہا آل خلیفہ کی موافقت کے باوجود بحرین میں سعودی عرب اور امارات کی مداخلت غیر قانونی ہے۔

News Code 1296521

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =