شام میں مسلح تصادم میں 13 افراد ہلاک

شام میں سیکیورٹی فورسزکے ساتھ مسلح تصادم میںامریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب نواز کئی شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سیکیورٹی فورسزکے ساتھ مسلح تصادم میںامریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب نواز کئی شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دمشق کے جنوبی قصبے تشییع جنازہ کے دوران  پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ و اسرائیل سعودی عرب کے تعاون سے شام میں عدم استحکام پھیلانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ شام کی سرحد پر مسلح افراد سرگرم عمل ہیں  جو سرکاری اور عوامی املاک کو تباہو برباد کرنے کی تلاش و کوشش کررہے تھے سکیورٹی فورسز کے ساتھ شرپسندوں کی اب تک کئی بار جھڑپ ہوچکی ہے شام کی حکومت واحد عرب حکومت ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہے اور فلسطینیوں کی جد و جہد کی حمایت کررہی ہے امریکہ عرب ممالک میں جاری عوامی لہر کا رخ شام کی جانب موڑنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ شامی عوام نے امریکہ اور سعودی عرب اور اسرائیل کی اس کوشش کو اب تک ناکام بنادیا ہے شامی سکیورٹی دستوں نے شرپسندوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا۔

News Code 1296377

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =