لیبیا کے شہر مصراتہ میں10 افراد ہلاک

لیبیا کے شہر مصراتہ میں قذافی کے حامی فوجیوںاور انقلابیوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ اب تک دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے شہر مصراتہ میں قذافی کے حامی فوجیوںاور انقلابیوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ اب تک دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں ۔

مصراتہ میں لیبیائی فوج اور انقلابیوں کے درمیان صبح سے شدید لڑائی ہورہی ہے ۔ مصراتہ کے سب سے بڑے اسپتال حِکمہ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے صبح آٹھ بجے سے دوپہر تک دس لاشیں اور پچاس سے زائد زخمی اسپتال لائے گئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ وہ تعداد ہے جو بالعموم چوبیس گھنٹوں کے دوران اسپتال لائی جاتی ہے ۔ مرنے والوں اور زخمیوں میں فوجی بھی شامل ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پاس دواؤں ، آلات اور افرادی قوت کی شدید کمی ہے ۔ دوسری جانب انقلابیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مصراتہ سے قذافی کی فوج کو پسپا کردیا گیا ہے اور کئی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ باقی فرار ہوگئے ہیں۔

News Code 1295729

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =