مصری فرعون حسنی مبارک کی مدتِ حراست میں مزید پندرہ روز کی توسیع

مصر کے امریکہ و اسرائيل نوازسابق ڈکٹیٹر صدرحسنی مبارک کی مدتِ حراست میں مزید پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے اور انہیں جیل منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہمصر کے امریکہ و اسرائيل نوازسابق ڈکٹیٹر صدرحسنی مبارک کی مدتِ حراست میں مزید پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے اور انہیں جیل منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔پبلک پراسیکیوٹر نے حسنی مبارک کی مدت حراست میں پندرہ دن کی توسیع کا اعلان کیا ۔ سابق صدر کو 15 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا اور وہ شرم الشیخ کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ۔ تفتیشی ماہرین کی ٹیم نے گذشتہ روز اسپتال میں اُن سے تین گھنٹے تک تفتیش  کی مصری ذرائع کے مطابق مصری حکام حسنی مبارک کو اسپتال سے جیل منتقل کرنے پر غور کررہے ہیں ۔

News Code 1295419

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =