طرابلس میں نیٹو طیاروں  کی بمباری میں  تین افراد ہلاک

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں نیٹو کےطیاروں کی بمباری سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں قذافی کے حامی فوجیوں اور انقلابیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اس لڑائی میں اب تک 10 ہزار سے  زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نیٹو کے ہوئی حملوں میں بھی عام شہریوں کا بھاری جانی و مالی نقصان ہورہا ہے عرب ڈکٹیٹر اقتدار چھوڑنے کے بجائے عرب عوام کو قتل عام کررہے ہیں اور امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی بھی عرب ڈکٹیٹروں کو بچانے کے لئے ان کا بھر پور تعاون کررہے ہیں ادھر لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں نیٹو کےطیاروں کی  بمباری سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمیہو گئے ہیں ۔ ادھر مصراتہ میں لڑائی جاری لیبیا کے ڈکٹیٹر کرنل قذافی کی حامی فوج نے تقریباً دو ماہ سے مصراتہ کامحاصرہ کررکھا ہے۔

News Code 1295408

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =