کشمیر میں تشدد بند کرانے کے لئے عالمی برادری ہندوستان پر دباؤ ڈالے

پاکستان کے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کرنے اورہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں تشددبندکرانے کے لئےہندوستان پردباوڈالے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کرنے اورہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں تشددبندکرانے کے لئےہندوستان پردباوڈالے۔گیلانی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر عبداللہ عبدالرحمان عالم سے گفتگو کترے ہوئے کہا کہ پاکستان دورہ جموں وکشمیر پر رپورٹ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو پیش کئے جانے کامنتظرہے،پاکستان کاموقف ہے کہ مسئلہ کشمیرکے اس حل کوقبول کیاجائے گا، جس میں کشمیریوں سمیت تینوں فریق شامل ہوں۔

News Code 1295393

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =