انقلاب اسلامی کی دقیق تاریخ کی تدوین بہت ہی اہم اور ضروری ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی اسناد سینٹر کے محققین اور حکام کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: انقلاب اسلامی کی صحیح اور دقیق تاریخ کی تدوین بہت ہی اہم اور ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی  اسناد سینٹر کے محققین اور حکام کے ساتھ ملاقات میں انقلاب اسلامی کی صحیح اور دقیق تاریخ کی تدوین کو  اس کے مؤثر اور الہام بخش ہونے کے لحاظ سے بہت ہی اہم اور ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی تاریخ کی تدوین و تحریر میں  کیفیت کے ارتقاء کے ساتھ کئی ملین  جوانوں پر بھی ترجیحی بنیادوں پر توجہ مبذول کرنی چاہیے جنھیں انقلاب اسلامی اور اس سے متعلق مسائل کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مخاطب افراد بالخصوص جوانوں میں تجربہ کی کمی کو پورا کرنے کے لحاظ سے تاریخ کو بہت ہی اہم عنصرقراردیتے ہوئے فرمایا: تاریخ کی صحیح اور درست تدوین معاشرے کی اطلاعات و آگاہی کی سطح کو بلند کرنے اور عوام کے لئے تجربہ حاصل کرنے کا موجب بنےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاریخ معاصر کے حوادث میں مشروطہ انقلاب سے متعلق مسائل  کو تجربہ حاصل کرنے کا ایک نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کی فکریں، عوام کے نظریات و خیالات اور عوام کے مطالبات انقلاب اسلامی کے مانند مشروطہ انقلاب کےرونما ہونے کے علل و اسباب تھے لوگ علماء کی زعامت و رہبری کے سائے اور اپنی جانوں کو ہتھیلی پر لیکر میدان میں آئے لیکن افسوس کہ اس انقلاب کو برطانیہ نے اصلی راستے سے منحرف کردیا اور مشروطہ انقلاب کے پندرہ سال بعد رضا خان سے وابستہ اور سیاہ ڈکٹیٹر کی حکومت کا آغاز ہوگيا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے محمد رضا پہلوی کے دور کے تلخ و ناگوار حوادث کو مشروطہ دور میں عوامی انقلاب کو منحرف کرنے کی وجہ سے قراردیتے ہوئے فرمایا: اگر چہ مشروطہ انقلاب اور اسلامی انقلاب کی جنس ایک ہی تھی لیکن انقلاب اسلامی ایران کے ابعاد کہیں زيادہ اور وسیع ہوگئے تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: معاشرے کی سیاسی آگاہی و بصیرت میں اضافہ کی وجہ سے ، بین الاقوامی ارتباطات میں فروغ  اور عوام کی عظیم بیداری کی بنا پر تاریخ انقلاب اسلامی کی تدوین اور دیگر تاریخوں کی تدوین میں بہت بڑا اور نمایاں فرق ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے عظیم الشان انقلاب کی تاریخ کو تدوین کرنے کے لئے سنجیدہ توجہ اور تاریخ نگاری سے واقفیت کو لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی تاریخ کی تدوین میں  نگارش و تحریر کی کیفیت، مطلب حاصل کرنے کی کیفیت، مطلب کو پیش کرنے کے طریقہ کار اور ترجیحات کے انتخاب پر توجہ بہت ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مطلب ایسا ہونا چاہیے  جس سے مخاطب سیر ہوجائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاریخ انقلاب اسلامی کی تدوین کے پیش نظر ترجیحات کی نگار ش و تحریر کے لئے ٹائم ٹیبل معین اور مہیا کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مخاطب کا انتخاب بھی  تاریخ انقلاب اسلامی کی نگارش و تحریر کے اہم مسائل میں شامل ہے کیونکہ اس تاریخ کے اصلی مخاطب وہ جوان ہیں جن کو انقلاب اسلامی کے حوادث ، تفصیلات  اور واقعات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دیگر ممالک کے عوام کو تاریخ انقلاب اسلامی کا دوسرا مخاطب قراردیتے ہوئے فرمایا: دیگر ممالک کے عوام کے پاس انقلاب اسلامی کی تاریخ کے بارے میں دقیق معلومات نہیں ہیں جبکہ دنیا کے دیگر انقلابات کے بارے میں  متعدد اور جذاب کتابیں اور ناول تحریر اور ترجمہ کئے گئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسناد انقلاب اسلامی کے مرکز کے انقلابی ہنر مندوں، تاریخ نویسوں اور فلم سازوں کے ساتھ قریبی رابطہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آج ملک میں بہت سے  انقلابی سینماگر ، فلم سازاور ناول نویس موجود ہیں اور انھیں بڑے پیمانے پر کام دیا جانا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انٹر نیٹ اورمجازی فضا کی ظرفیت سے استفادہ کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: مجازی فضا میں مستند اور سمت و سو مشخص کرنے والی اطلاعات قراردینے سے  محققین اور محررین کو بہت زيادہ اور قابل توجہ مدد ملےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسی طرح تاریخ انقلاب اسلامی کی نگارش میں زبانی داستانوں کی تدوین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس قسم کی تاریخ نگاری ، بعض غیر حقیقی نظریات کا اظہار اور حقیقی نظریات کی جگہ تبدیل و تحریف شدہ نظریات کو پیش کرنا اس دور کی تاریخ کے آفات میں شامل ہیں۔

اس ملاقات کے آغاز میں اسناد انقلاب اسلامی مرکز کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینیان نے کہا: اس سینٹر کے محققین اس تلاش و کوشش میں ہیں تاکہ تاریخ انقلاب اسلامی کو اچھی طرح پہچانیں اور بغیر کسی انحراف و تبدیلی کے اس عظیم واقعہ کو بیان کریں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینیان نے اسناد انقلاب اسلامی مرکز کی طرف سے کام کی کیفیت کی سطح بلند و بالا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس مرکز کےتمام  ماہرین اور محققین مزید تلاش و کوشش کے ذریعہ امیدوار ہیں کہ یہ سینٹر  علمی معاشرے کے لئے  ایک اہم مآخذ میں تبدیل ہوجائے۔

News Code 1294224

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =