بحرین میں عوام پر ظلم و ستم کا دائرہ مزید وسیع// کئی ڈاکٹرز اور نرسز گرفتار

بحرین کے امریکہ اور اسرائیل نوازڈکٹیٹر اور خونخواربادشاہ آل خلیفہ کی جانب سے بحرینی عوام پر ظلم و ستم کا دائرہ روز بروز وسیع ہوتا جارہا ہے بحرینی حکومت نے سعودی فوجیوں کی مدد سے اسپتالوں کوفوجی چھاؤنیوں میں بدل دیا ہے زخمیوں کو شکنجے دیئے جارہے ہیں آج مزید کئی ڈاکٹروں اور نرسوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی سیاسی جماعت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ بحرین کے امریکہ اور اسرائیل نوازڈکٹیٹر اور خونخواربادشاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی جانب سے بحرینی عوام پر ظلم و ستم کا دائرہ روز بروز وسیع ہوتا جارہا ہے بحرینی حکومت نے سعودی فوجیوں کی مدد سے اسپتالوں کوفوجی چھاؤنیوں میں بدل دیا ہے زخمیوں کو شکنجے دیئے جارہے ہیں آج مزید کئی ڈاکٹروں اور نرسوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ سعودی اور بحرینی فوجیوں نے کئی مسجدوں کو شہید کردیا ہے قرآن مجید کے کئی نسخوں کو آگ لگائی ہے کئی مذہبی اور مقدس مقامات کو مسمار کیا ہے۔ بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن بحرینی شاہ امریکہ اور سعودی عرب کے اشاروں پر نہتے عوام کو کچل رہا ہے مبصرین کا کہنا ہے کہ بحرینی شاہ کا زوال قریب ہے اور امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹروں کا سرانجام حسنی مبارک اور بن علی اور شاہ ایران جیسا ہی ہوگا۔

News Code 1293983

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =