قانونی وظائف کی انجام دہی میں معمولی سی غفلت بھی نہیں ہونی چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےانٹیلیجنس کے وزیر کے نام خط میں فرمایا: میں آپ سے وزارت انٹیلیجنس کی اندرونی اور بیرونی اہم ذمہ داریوں کو زیادہ سے زیادہ اہتمام کے ساتھ انجام دینے کی سفارش کرتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےانٹیلیجنس کے وزیر کے نام خط میں فرمایا: " میں آپ سے وزارت انٹیلیجنس کی اندرونی اور بیرونی اہم ذمہ داریوں کو زیادہ سے زیادہ اہتمام کے ساتھ انجام دینے کی سفارش کرتا  ہوں۔"

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خط کا کامل متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وزیر محترم انٹیلیجنس حجۃ الاسلام جناب آقائ مصلی دام توفیقہ

اسلامی نظام کے اقتدار کا ایک اہم ستون ملک کا انٹیلیجنس ادارہ ہے جس کے اندراستحکام، انسجام اور یومیہ کارکردگی بہت ہی اہم اور لازمی امر ہے، لہذا میں آپ سے وزارت انٹیلیجنس کی اندرونی اور بیرونی اہم ذمہ داریوں کو زیادہ سے زیادہ اہتمام کے ساتھ انجام دینے کی سفارش اور تاکید کرتا ہوں انٹیلیجنس وزارتخانہ عظیم ، توانمند، مؤمن ، دیندار انسانی وسائل اور پیشرفتہ ٹیکنالوجی سے بہرہ مند ہے اور خدمتگذارحکومت کی حمایت اور دیگر تمام اطلاعاتی اداروں کے تعاون سے  اس اہم وزارتخانہ میں قانونی وظائف کو انجام دینے میں معمولی سی غفلت اور سستی پیش نہیں آنی چاہیے۔ آپ کے لئے ،آپ کے معاونین ، محترم ڈائریکٹروں  اور وزارت انٹیلیجنس میں اپنے تمام انقلابی اور عزیز فرزندوں کے لئے دعا کرتا ہوں۔ آپ مؤفق  و مؤید اور کامیاب و کامراں رہیں۔

سید علی خامنہ ای

News Code 1293932

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =