لیبیا میں نیٹو طیاروں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پرحملے کئے ہیں

لیبیا میں نیٹو طیاروں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اورمواصلاتی نظام پرحملے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں نیٹو طیاروں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اورمواصلاتی نظام پرحملے کیے ہیں۔ لیبیاکے نائب وزیرخارجہ خالدقائم نے طرابلس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹو کے لڑاکا طیاروں نے طرابلس، معمر قذافی کے آبائی شہر سرت، اور الحرا کے علاقوں پر بمباری کی ہے ۔ادھر برسلز میں نیٹو کے ترجمان نے صحافیوں کوبتایا کہ نیٹو کے لڑاکاطیاروں نے طرابلس کے قریب کئی اہداف پر بمباری کی جن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کے علاوہ مواصلاتی تنصیبات شامل تھیں۔انھوں نے کہا ہے کہ فضائی کارروائی کے دوران لیبیائی فوج کی 32 ویں بریگیڈ کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کیونکہ اس بریگیڈ کو شہریوں پر حملوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر کرنل قذافی اقتدار چھوڑنے کے بجائے لیبیا کے مظلوم عوام کا قتل عام کررہے ہیں اور اس کے سنگين جرائم میں مغربی ممالک بھی شامل ہیں۔

News Code 1293346

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =