ہندوستان میں جوہری پلانٹ کے خلاف احتجاج میں ایک شخص ہلاک

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں جیتا پور کے مجوزہ جوہری پلانٹ کے خلاف احتجاج کے دوران ایک شخصہلاک ہوگیا ہے جس کے بعد جیتاپور اور اس کے مضافات میں کشیدگی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں جیتا پور کے مجوزہ جوہری پلانٹ کے خلاف احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیتاپور اور اس کے مضافاتمیں کشیدگی ہے۔گزشتہ روز احتجاج کے دوران پولیس نے مشتعل ہجوم پرگولی چلا دی تھی جس میں ایک شخص مارا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق جیتا پور میں جگہ جگہ پر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کے رشتے دار قصور وار پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لوگوں نے دکانیں اور کاروبار بند کر رکھا ہے.

حکومت  ہند نے جیتاپور میں 9900 میگاواٹ کا ایک بڑا جوہری پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ یہ جوہری پلانٹ نیو کلئیر پاور کارپوریشن آف انڈیا فرانس کی کمپنی اریوا کے تعاون سے تعمیر کرے گی۔ جیتا پور زلزلے والا علاقہ مانا جاتا ہے اورجاپان میںفوکو شیما کے بعد اس کی مخالفت بڑھ گئی ہے

News Code 1292976

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =