ایران بحرین کے عوام کی سفارتی مدد جاری رکھےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اسلامی ، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر بحرین کے عوام کی سفارتی مدد جاری رکھےگا۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران،  اسلامی ، انسانی اور اخلاقی  بنیادوں پر بحرین کے عوام کی سفارتی مدد جاری رکھےگا۔ انھوں نے کہا کہ یمن ، لیبیا اور بحرین میں عوام پر ہونے والے ظلم پر خاموش رہنا اسلامی ، انسانی اور اخلاقی روایات اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے انھوں نے کہا کہ ایران علاقہ کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا، رامین مہمانپرست نے کہا کہ بحرینی ، یمنی اور لیبیائی عوام پر ہونے والا ظلم تاریخ میں باقی رہے گا ظلم اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے انھوں نے کہا کہ ہم کسی ملک میں مداخلت نہیں کرتے بلکہ مذکورہ ممالک میں عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں۔ مہمانپرست نے کہا کہ ایرانی قوم اور بحرینی قوم کے آپس میں گہرے اور تاریخی روابط ہیں اور ان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمارا اسلامی فریضہ ہے۔

News Code 1292906

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =