افغانستان میں اغوا کئے گئے 12 ایرانی انجینئروں میں سے ایک انجینئر آزاد

افغانستان میں کل مسلح افراد نے 12 ایرانی انجینئروں کو اغوا کرلیا تھا جو افغانستان میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی نگرانی کررہے تھے اغوا کاروں نے ایک ایرانی انجینئر کو آزاد کردیا ہے اور باقی انجینئروں کی آزادی کے لئے اغوا کاروں سے گفتگو جاری ہے۔

افغانستان میں ایرانی سفیر فدا حسین مالکی نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کل مسلح افراد نے 12 ایرانی انجینئروں کو اغوا کرلیا تھا جو افغانستان میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی نگرانی کررہے تھے اغوا کاروں نے ایک  ایرانی انجینئر کو آزاد کردیا ہے اور باقی انجینئروں کی آزادی کے لئے اغوا کاروں سے گفتگو جاری ہے انھوں نے کہا کہ اغوا کاروں نے ایرانی انجینئروں کو ان کے اہلخانہ کے ساتھ موبائل پر بات چیت کرنے کی بھی اجازت دی ہے ایرانی انجینئر افغانستان میں سڑک بنانے والی ایک ایرانی کمپنی میں کام کررہے ہیں اور افغانستان میں سڑک تعمیر کرنے کے اخراجات بھی ایران ادا کررہا ہے۔

News Code 1292897

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =