یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

یمن کے صدر علی عبد اللہ صالحی کے خلاف جاری عوامی تحریک پرغورکے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہورہاہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہیمن کے صدر علی عبد اللہ صالحی کے خلاف جاری عوامی تحریک پرغورکے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہورہاہے۔ اقوام متحدہ میں ایک سفارتکارکے مطابق یمن میں تین ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں اورسیاسی صورتحال پرسلامتی کونسل کااجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں اقوام متحدہ میں جرمنی کے سفارتکار پیٹروٹنگ کی درخوست پرطلب کیا گیا ہے۔عرب ڈکٹیٹر 40 سال تک عوام کے حقوق پامال کرنے کے بعد بھی اقتدار سے الگ ہونے کے بجائے عوام کا خون بہا رہے ہیں امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب کو عرب ممالک میں جاری عوامی تحریکوں پر شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور اسی لئے یہ منحوس مثلث عرب ممالک میں عوامی تحریکوں کو ناکام بنانے کے لئے طاقت کا استعمال کررہے ہیں اور امریکہ سعودی عرب کے ذریعہ عوامی انقلابات کو اغوا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اور بحرین میں امریکہ کے اشاروں پر سعودی عرب کی فوجی مداخلت کا واضح ثبوت ہے۔

News Code 1292617

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =