افغانستان میں 12 ایرانی انجینئروں کا اغوا

ذرائع کے مطابق افغانستان میں ایک کمپنی سے منسلک 12 ایرانی انجینئروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیہان خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ذرائع کے مطابق افغانستان میں ایک کمپنی سے منسلک 12 ایرانی انجینئروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔کابل سے 700 کلو میٹر دور فراہ کے مقام پر ایرانی انجینئروں کو اغوا کیا گیا ہے فراہ کے ایک اعلی اہلکار نقیب اللہ فراہی نے کہا ہے کہ ایک کمپنی سے وابستہ12 ایرانی انجینئروں کو نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ فراہ کے علاقہ شیب کوہ سے اغوا کرلیا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

News Code 1292061

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =