بحرین کے دردناک واقعات امریکہ کے لئے بہت بڑی ذلت و رسوائی ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے عراقی حکام کے ساتھ علیحدہ ملاقاتوں میں علاقائی بالخصوص بحرین کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے دردناک واقعات امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے بہت بڑی رسوائی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے عراق کی قومی کانگرس کے سربراہ احمد چلبی اور عراق کے اسلامی انقلاب کی اعلی کونسل کے نائب سربراہ عادل عبد المہدی کے ساتھ علیحدہ ملاقاتوں میں علاقائی بالخصوص بحرین کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے دردناک واقعات، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے بہت بڑی ذلت ورسوائی ہیں۔جلیلی نے امریکہ کی دوگانہ اور منافقانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام کو کچلنے کے سلسلے میں امریکہ کی طرف سے بحرینی حکومت کی حمایت امریکی فریب اور جھوٹ کی سب سے بڑی سند ہے انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام اپنے پامال شدہ حقوق کو بحال کرنے اور ملک میں جمہوری نظام کا مطالبہ کررہے ہیں امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں فراڈ کرتا ہے اور بحرین کے واقعات امریکی فراڈ کا کھلا ثبوت ہیں سعید جلیلی نے کہا کہ عرب حکومتوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر انھوں نے اپنے عوام کی آواز سننے کے بجائے امریکہ کی بات تسلیم کی تو ان کا حشر بھی حسنی مبارک اور بن علی جیسا ہوگا۔

News Code 1292015

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =