امریکہ کسی کا بھی وفادار ساتھی نہیں

صدراحمدی نژاد نے آج مسلح افواج کی ایک شاندار پریڈ میں عرب حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ پراعتماد کرنے کے بجائے اللہ تعالی اور اپنی قوموں پر اعتماد کریں کیونکہ امریکہ ان کا وفادار ساتھی نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج جمہوریہ اسلامی ایران میں مسلح افواج کا دن منایا جارہا ہے تہران میں صدر احمدی نژاد کی موجودگی میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر ایک پر وقار فوجی پریڈ منعقد ہوئی جس میں مختلف ہتھیاروں کو پیش کیا گیا صدر احمدی نژاد نے آج مسلح افواج کی ایک شاندار پریڈ میں عرب حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  امریکہ پر اعتماد کرنے کے بجائے اللہ تعالی اور اپنی قوموں پر اعتماد کریں کیونکہ امریکہ ان کا وفادار ساتھی نہیں ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لئے اپنی قریبی ساتھیوں کو قربان کیا ہے اور وہ کسی بھی ملک کا وفادار نہیں ہے صدر احمدی نژاد نے عرب حکمرانوں کو اپنی پالیسی میں نظر ثانی کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی تقلید مسلمان ممالک کے لئے بالکل زیبا نہیں ہے اور امریکہ کے اشارے پر اپنے ملک کے عوام کا قتل عام شرمناک ہے۔

News Code 1291758

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =