مصری انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل کی کمر توڑ دی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے مصر کی امل اسلامی پارٹی کے سربراہ سے ملاقات میں مصری عوام کی انقلابی حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل کی کمر توڑ دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے مصر کی امل اسلامی پارٹی کے سربراہ مجدی حسین سے ملاقات میں مصری عوام کی انقلابی حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل کی کمر توڑ دی ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ مصری عوام نے عالم اسلام میں مصر کے اصلی مقام کو دوبارہ زندہ کیا ہے اور مصر کے اقتدار کے لئے مصر کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد بہت ضروری ہے۔ اس ملاقات میں  مصر کی امل اسلامی پارٹی کے سربراہ مجدی حسین نےکہا کہ مصری عوام کا انقلاب پر ایران کے اسلامی انقلاب اثرات نمایاں تھے اور ایران کا اسلامی انقلاب امت مسلمہ کے لئے اہم نمونہ ہے لاریجانی اور مجدی حسین نے مصر کے آخری حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1291667

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =