چین کے جنوبی علاقوں میں شدید طوفان سے 17 افراد ہلاک

چین کے جنوبی علاقوں میں شدید طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہچین کے جنوبی علاقوں میں شدید طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔گوانگ ڈانگ صوبے میں مسلسل بارشوں اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں فوشان،ڈانگ گوانگ اور ژاؤکیونگ شامل ہیں۔ان علاقوں میں 17 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 118 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے اور متعدد جگہوں پر درخت گرنے سے سڑکیں مسدود ہوگئی ہیں۔

News Code 1291648

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =