مصلحی انٹیلیجنس کے وزیرکے عہدے پر برقرار

صدر احمدی نژادکی جانب سے انٹیلیجنس کے وزیر مصلحی کے استعفی کی منظوری کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی عدم موافقت کی وجہ سے مصلحی انٹیلیجنس وزیر کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی  حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تاکید کے بعد حیدرمصلحی انٹیلیجنس کی وزارت میں اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل انھوں نے وزیر کے عہدے  سے استعفی دیدیا تھا اور صدر احمدی نژاد نے ان کا استعفی منظور کرکے انھیں اپنا مشیر بھی بنادیا لیکن رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکید اور عدم موافقت کے بعد مصلحی انٹیلیجنس کی وزارت میں وزیر کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

News Code 1291546

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =