امریکہ کی مختلف ریاستوں میں طوفان سے 22 افراد ہلاک

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں شدید طوفان آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے  سے  نقل کیا ہے کہامریکہکی مختلف ریاستوں میں شدید طوفان ایا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کئی مکانات تباہ ہوگئے ، بجلی اور ٹیلیفون کا نظام درہم برہم ہوگيا ۔امریکہکی مشرقی، وسطی اورشمالی ریاستیں آندھی طوفان کی زد میں ہیں۔۔ جس سے بڑے پیمانے پرتباہی پھیلی ہے اورہلاکتوں کی تعداد بائیس تک جا پہنچی ہے ۔تیزہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں گرگئیں،سیکڑوں درخت سڑکوں پرٹوٹ کرگرگئے جس سے متعدد گاڑیوں کونقصان پہنچا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی اور ٹیلیفون کانظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

News Code 1291026

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =