کراچی میں پر تشدد واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی میں پر تشدد واقعات میں تین خواتین اورایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کوہلاک کردیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں پر تشدد واقعات میں تین خواتین اورایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کوہلاک کردیا گیاہے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں سفاری پارک کے عقب میں نالے سے چالیس سالہخاتوں اور سولہ سال کی لڑکی کی لاشیں ملی ہیں جن میں خاتون کو گولی مارکر جبکہ لڑکی کو تشدد سے ہلاک کرکے نالے میں پھینکا گیا ،،بلدیہ ٹاؤن سیکٹرڈی تھری مین رانگڑ محلہ میں ایک گھر سے ایک شخص اور اس کی اہلیہ کی لاشیں ملیں جنہیں تیز دھار آلہ کے وار کرکے ہلاک کیا گیا ادھر نیو کراچی میں فائرنگ سے شریف آباد تھانے کا سابق ایس ایچ او ہلاک ہوگیا، سب انسپکٹرذوالفقار قائم خانی کو گھر پر فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا ،قانونی کارروائی کے لئے لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ۔پاکستان کے شہر کراچی میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے ان واقعات کے پيجھے طالبان اور امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اہلکاروں کا ہاتھ نمایاں ہے۔

News Code 1291016

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =